ALL NEWS UPDATES ARE HERE

A strom Comes In America




The Standard is located at East Village. This hotel is situated at 25 Cooper Sq, New York, NY 10003, USA. The hotel has beautiful view of New York City.

This hotel has 144 rooms and suits. The bed rooms have single double and triple bedrooms with attached washrooms. All the rooms are fully air conditioner.This hotel facilitates you with 24 Hour Reception. This hotel also accommodates with housekeeping service.



There is a restaurant in the hotel. The hotel has a bar.Every room has Coffee and Tea Maker tray and refrigerators. All the rooms are facilitated with color Television with all movie channels and news channels.The free internet service has been provided to all the rooms.






بحیرہ اوقیانوس کا طاقت ور ترین سمندری طوفان ’’ارما‘‘صدرٹرمپ کی ملکیت جزیروں کو روندتا ہوافلوریڈا کے ساحلوں سے ٹکرانے کو تیار
میکسیکو میں 8.4کی شدت کا زلزلہ سونامی کی وارننگ جاری جنوبی ریاستیں بھی ایک اور خطرے سے دوچار
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 ستمبر2017ء)بحیرہ اوقیانوس میں گذشتہ روز آنے والا طاقت ور ترین سمندری طوفان ’’ارما‘‘ کیریبین کے نام سے معروف وسطی امریکی جزائر سے ٹکرانے کے بعد امریکی ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 18افراد ہلاک گئے ہیں۔امریکا کی تاریخ میں آنے والے طاقت ور ترین طوفان’’ارما‘‘ کی تباہ کاریوں کے بعد امریکی ساحلی علاقوں کے لاکھوں افراد کو علاقہ خالی کرکے محفوظ پناہ گاہوں کی جانب جانے کی ہدایت کردی گئی۔
اطلاعات کے مطابق امریکی ساحلی ریاست فلوریڈا اور اس کی ہمسایہ ریاست جارجیا میں سب سے زیادہ نکل مقانی دیکھنے میں نظر آئی، جس کے متعلق امریکی فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے سربراہ بروک لانگ نے خبردار کیا کہ طوفان ’واقعی تباہ کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے جنوب مشرقی حصے کو مکمل طور پر نیند سے بیدار ہونا ہوگا اور توجہ دینی ہوگی۔
امریکی ورجن آئی لینڈ سے ٹکرانے سے قبل امریکی جزائر کیریبین سے گزرتے ہوئے طوفان’’ارما‘‘ کی طاقت ور ترین ہواو ں اور شدید بارش کے نتیجے میں یہاں کے ایک جزیرے کے 60 فیصد مکانات تباہ ہوگئے۔ دوسری جانب مغربی حصے میں تباہی مچاتے ہوئے سمندری طوفان ’’ارما‘‘ کی 185 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ترین ہوائیں یہاں اپنی پوری شدت کے ساتھ تقریبا 33 گھنٹے تک جاری رہیں، یہ 1970 کے بعد پہلی مرتبہ سب سے زیادہ عرصہ تک جاری رہنے والی طوفانی ہوائیں ہیں۔
میامی میں قائم قومی طوفان مرکز کی جانب سے حالیہ نشر کی گئی رپورٹ کے مطابق ہوائیں اس وقت 175 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ان کا رخ بھامس کی جانب ہے۔انٹر نیشنل ریڈ کراس کے مطابق سمندری طوفان سے اس وقت تک ایک کروڑ 2 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ یہ تعداد 2 کروڑ 60 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔بحر اوقیانوس میں اٹھنے والے اس طوفان کو سمندری طوفان کے پانچویں درجے میں رکھا گیا ہے، جنہیں انتہائی تباہ کن طوفان قرار دیا جاتا ہے۔
دوسری جانب میکسیکو کے ساحلی علاقوں میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 3 میٹر (10 فٹ) سے بلند سونامی لہروں کی وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے اگر یہ سونامی ریاست فلوریڈا کی طرف بڑھنے والے طوفان ’’ارما‘‘سے مل جاتا ہے تو ڈائون سائوتھ میں امریکا کی ساحل کے ساتھ تمام ریاستیں بری طرح متاثر ہونے کا خطرہ ہی-میکسیکو کے ماہرین ارضیات نے جنوبی ریاست چیاپاس سے 120 کلومیٹر کے فاصلے پر ساحلی علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت 8.4 بتائی تاہم امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 8.1 اور اس کی گہرائی 33 کلومیٹر (21 میل) تھی۔
میکسیکو کی وزیر داخلہ میگوئیل اوسوریو چونگ اور مقامی حکام کے مطابق 2 افراد چیاپاس میں عمارت گرنے کے باعث ہلاک ہوئے، مرنے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس کے جھٹکے ملک کے بیشتر علاقوں میں محسوس کیے گئے اور لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔دوسری جانب سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے عوام کو آفٹر شاکس کے لیے بھی تیار رہنے کی ہدایت کردی گئی۔
پیسفیک سونامی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق تمام دستیاب ڈیٹا کے مطابق کچھ علاقوں میں سونامی کی بڑی لہریں اٹھنے کا امکان ہے۔مزید کہا گیا کہ میکسیکو کے ساحلوں پر 3 میٹر سے بلند لہریں اٹھ سکتی ہیں جبکہ دیگر ممالک میں لہروں کی بلندی کچھ کم ہوگی۔میکسیکو کے صدر انریق پینا نیٹو نے چیاپاس اور میکسیکو سٹی میں تمام سکول بند رکھنے کا حکم جاری کردیا، تاکہ حکام نقصان کا اندازہ لگا سکیں۔واضح رہے کہ 1985 کے بعد سے میکسیکو میں آنے والا یہ شدید ترین زلزلہ ہے، جب میکسیکو سٹی میں 8.1 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 10 ہزار لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔میکسیکو ایک ایسی پٹی پر واقع ہے، جہاں زیر زمین پلیٹس میں آنے والی تبدیلیوں کی وجہ سے یہاں زلزلے آتے رہتے ہیں۔۔







The hotel accommodates with laundry services and dry cleaning facility.The staff of the hotel is friendly and multilingual.

There are business centers. The staff can help you managing a conference here if you want. The hotel can accommodate you with tourist information if you want. You can also rent bike from the hotel. The hotel accommodates with paid parking for the guests.


There are many attractive places in the surrounding of the hotel. This hotel is so close to the Central Park. The Standard hotel is at walking from Merchant’s House Museum. The Orpheum Theater is also at 5 minutes walking distance. The Tompkins Square Park is so close to the hotel. There is a fitness center nearby the hotel. The hotel charges are from $311 to $843.



No comments:

Note: only a member of this blog may post a comment.

Powered by Blogger.