ALL NEWS UPDATES ARE HERE

Parvez mushraf




The Standard is located at East Village. This hotel is situated at 25 Cooper Sq, New York, NY 10003, USA. The hotel has beautiful view of New York City.

This hotel has 144 rooms and suits. The bed rooms have single double and triple bedrooms with attached washrooms. All the rooms are fully air conditioner.This hotel facilitates you with 24 Hour Reception. This hotel also accommodates with housekeeping service.



There is a restaurant in the hotel. The hotel has a bar.Every room has Coffee and Tea Maker tray and refrigerators. All the rooms are facilitated with color Television with all movie channels and news channels.The free internet service has been provided to all the rooms.






اسلام آباد/لندن (این این آئی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ او ر سابق فوجی صدرجنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک میں جب بھی مارشل لا لگائے گئے یہ اس وقت کے حالات کا تقاضا تھا ٗپاکستان میں فوج ملک کو پٹری پر لاتی ہے اور سویلین آ کر پھر اسے پٹری سے اتار دیتے ہیں ٗعوام اور ملک کو ترقی، عوام کو روزگار، خوشحالی اور سکیورٹی چاہیے ٗایشیاء کے تمام ممالک میں ترقی ڈکٹیٹروں کی وجہ سے ہوئی ہے ٗ پاکستان کوبھی ڈکٹیٹروں نے ٹھیک کیا سویلنیز نے بیڑہ غرق کر دیا ۔پاکستان کی آزادی کے 70
برس مکمل ہونے پر بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویومیں پرویز مشرف نے کہاکہ چاہے ڈیموکریسی ہو ٗیا ڈکٹیٹرشپ ہو ٗیا کمیونزم ہو یا سوشلزم ہو ٗیا بادشاہت ہو۔عوام کو یا ملک کو اس سے کوئی زیادہ فرق نہیں پڑتا ٗعوام اور ملک کو ترقی، عوام کی خوشحالی چاہیے ٗعوام کو روزگار، خوشحالی اور سکیورٹی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ ایشیا کے سارے ممالک میں دیکھیں جہاں بھی ترقی ہوئی ہے صرف ڈکٹیٹروں کی وجہ سے ہوئی ہے ٗپاکستان کو بھی ڈکٹیٹروں نے ٹھیک کیا، لیکن جب وہ گئے تو سویلینز نے بیڑہ غرق کر دیا۔انہوں نے کہاکہ سویلین حکومتوں اور فوجی حکومتوں کے ریکارڈ دیکھ لیں ٗفوجی ڈکٹیٹرشپ میں ملک نے ہمیشہ ترقی کی۔ایک سوال کے جواب میں سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ اگر الیکشن کرا دئیے ٗ لبرٹی دے دی لیکن خوشحالی نہیں دی تو اس کا کیا فائدہ؟انھوں نے کہا کہ پاکستان توڑنے میں فوج کا نہیں بھٹو کا قصور تھا۔ کچھ الزام یحییٰ خان پر بھی آتا ہے لیکن ایوب خان کے دس سال کی حکومت میں ملک نے ترقی کے ریکارڈ قائم کیے تاہم جنرل مشرف نے تسلیم کیا کہ ضیاء کا دور متنازع تھا میں بھی تسلیم کروں گا کہ انھوں نے ملک کو مذہبی انتہاپسندی کی جانب دھکیلا۔ انھوں نے ایسی راہ چنی جس کا اثر ملک پر آج بھی ہے۔ لیکن جو انھوں نے (ضیاالحق نے) طالبان اور امریکہ کی مدد کی سویت یونین کے خلاف وہ بالکل ٹھیک کیا۔انھوں نے کہا کہ افغان جنگ میں فوج نے پیسے نہیں بنائے لیکن کچھ ایسے لوگ ہو سکتے ہیں جو ہتھیار خرید رہے ہوں ٗافغانستان میں پیسے تقسیم کر رہے ہوں ان میں سے کچھ ملوث ہوسکتے ہیں جنھوں نے پیسے بنائے ہوں۔ لیکن فوج نے بطور ادارہ کوئی پیسے نہیں بنائے۔ ایک سوال کے جواب میں سابق جنرل مشرف نے کہا کہ حکومت کو ہٹانے کا اختیار عوام کو ہونا چاہیے لیکن پاکستان میں حالات مختلف ہیں۔عوام تب ہوتی ہے جب آئین کے اندر چیکس اینڈ بیلنسز ہوں۔ عوام خود بھاگ کر فوج کے پاس آتی ہے کہ ہماری جان چھڑوائیں ٗلوگ میرے پاس آکر کہتے تھے کہ ہماری جان چھڑوائیں ٗمیں نے عوام کے مطالبے پر ٹیک اوور کیا تھا۔انھوں نے کہا کہ آئین مقدس ہے لیکن آئین سے زیادہ قوم مقدس ہے ٗہم آئین کو بچاتے ہوئے قوم کو ختم نہیں کر سکتے لیکن قوم کو بچانے کے لئے آئین کو تھوڑا سا نظرانداز کیا جا سکتا ہے۔‘انہوں نے کہاکہ ان کے خلاف آرٹیکل چھ کا مقدمہ درست نہیں ٗملک جارہا ہے ٗاب میں سوچوں کہ آئین ہے ٗآرٹیکل چھ میں کیا لکھا ہوا ہے ٗیہ سوچوں یا ملک کو بچا لوں ٗ مجھے لٹکا دو۔جنرل پرویز مشرف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر الزام لگایا کہ ان کی انڈیا پالیسی ٹوٹل سیل آؤٹ پالیسی تھی۔ انڈیا بلوچستان میں ملوث ہے اور جو کوئی پاکستان کو نہیں مانے گا، ملک کی بقا کے خلاف ہوگا اس کو مارنا چاہیے۔ملک سے نکلنے میں مدد کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سابق صدر نے کہا کہ میں فوج کا سربراہ رہا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ فوج ہمیشہ میری ویلفیئر کی طرف دیکھتی ہے۔







The hotel accommodates with laundry services and dry cleaning facility.The staff of the hotel is friendly and multilingual.

There are business centers. The staff can help you managing a conference here if you want. The hotel can accommodate you with tourist information if you want. You can also rent bike from the hotel. The hotel accommodates with paid parking for the guests.


There are many attractive places in the surrounding of the hotel. This hotel is so close to the Central Park. The Standard hotel is at walking from Merchant’s House Museum. The Orpheum Theater is also at 5 minutes walking distance. The Tompkins Square Park is so close to the hotel. There is a fitness center nearby the hotel. The hotel charges are from $311 to $843.



No comments:

Powered by Blogger.